نیپرا نے فی یونٹ بجلی 4 روپے 42 پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو آئندہ ماہ 25 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، نیپرا


ویب ڈیسک April 22, 2015
بجلی کے نرخوں میں کمی کا اطلاق 50کے الیکٹرک صارفین کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔ فوٹو: فائل

نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 42 پیسے کمی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نیپرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی یونٹ کمی فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس کا اطلاق مئی کے واجبات میں ہوگا، بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو آئندہ ماہ 25 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

بجلی کے نرخوں میں کمی کا اطلاق 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک صارفین کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔

مقبول خبریں