ملالہ یوسف زئی کو تحفظ اور علاج کیلیے اقدامات کرنے کا مطالبہ

پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ آفتاب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملالہ کے تحفظ اور علاج کیلیے اقدا مات کیے جائیں۔


Staff Reporter October 11, 2012
پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ آفتاب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملالہ کے تحفظ اور علاج کیلیے اقدا مات کیے جائیں۔ فوٹو: فضل خالق

جامعہ کراچی کے سینٹر آف ایکسیلینس فارویمنز اسٹڈیز کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کی صدارت میں

پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ آفتاب ،اساتذہ وطلبہ وطالبات نے ایک قرارداد منظور کی جس میں سوات میں طالبہ ملالہ یوسف زئی پر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کی گئی منظوری کی گئی قرارداد میں کہاگیا کہ اس حملے سے نہ صرف اس کی کوششوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے بلکہ دنیا میں بھی پاکستان کی ساکھ کو نقصان کوبھی دھچکا لگاہے، علاوہ ازیں منہاج القرآن کراچی کے امیر حاجی اقبال میمن اور دیگرنے امن و تعلیم کیلیے سرگرم قومی ایوارڈ یا فتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی اور اس کے ساتھ دو طالبات کو فا ئرنگ کے ذریعے زخمی کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملالہ کے تحفظ اور علاج کیلیے اقدا مات کیے جائیں، دریں اثنا مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن خواتین ونگ کی سیکریٹری جنرل خانم زہرا نجفی نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی پر دہشت گردوں کا حملہ تمام انسانیت پر حملہ ہے، خانم زہرا نجفی نے مزید کہا کہ ہم اس بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ اسکولوں اور طالب علموں پر حملہ کرنیوالے علم دشمنوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے