شوبز میں رہنے کیلیے امیشا پاٹیل اشتہارات میں دلچسپی لینے لگیں

کئی برسوں سے کسی فلم میں کام کا موقع نہیں ملا لیکن کمرشلز میں کام کرنے کا اپنا مزا ہے ،امیشا


INP May 02, 2015
کئی برسوں سے کسی فلم میں کام کا موقع نہیں ملا لیکن کمرشلز میں کام کرنے کا اپنا مزا ہے ،امیشا فوٹو : فائل

KARACHI: بالی ووڈ کی اداکارہ امیشا پاٹیل جو ان دنوں فلموں سے دور ہیں انھوں نے کمرشلز کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے اور حال ہی میں انھوں نے ایک معروف جیولرز کی جانب سے متعارف کردہ سن گلاسز کا کمرشل شوٹ کرایا۔

اس حوالے سے امیشا پاٹیل نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے مجھے کسی فلم میں کام کرنے کا موقع نہیں ملا لیکن فلم بین عنقریب ان کو بڑی اسکرین پر دیکھیں گے تاہم انھوں نے کہا کہ میں نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی ہے بلکہ یہ فیصلہ ضرور کیا ہے کہ صرف ان فلموں میں کام کروں گی جس میں میرا کیریکٹر میری مرضی کے مطابق ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کمرشلز میں کام کرنے کا اپنا ایک مزا ہے اور اب تک متعدد کمرشلز کر چکی ہوں لیکن حال ہی میں جیولرز کے کمرشل کو کر کے بہت انجوائے کیا۔ امیشا پاٹیل نے کہا کہ اس وقت بالی ووڈ میں نئی اداکاراؤں کی بھرمار ہے اور پروڈیوسرز بھی نئی فنکاراؤں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کو اس لیے ترجیح دے رہے ہیں کہ انھیں کم بجٹ میں نئی اداکارائیں باآسانی مل جاتی ہیں جب کہ مجھ سمیت دیگر سینئر اداکارائیں معاوضے کے حوالے سے سمجھوتہ نہیں کر سکتیں۔

مقبول خبریں