کراچی کے علاقے کورنگی سے ٹارگٹ کلر سمیت 6 ملزمان گرفتار پولیس

ٹارگٹ کلرکا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور اس نے 7 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے، ایس ایس پی کورنگی


ویب ڈیسک May 25, 2015
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے، پولیس

پولیس نے کورنگی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی جنید شیخ کے مطابق پولیس نے کورنگی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت 6 ملزمان کو گرفتارکرلیا جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اوربھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ گرفتارٹارگٹ کلر کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اور اس نے 7 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے تاہم تمام ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں