حفیظ کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ ہوگئی

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھی ایکشن رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔


Sports Reporter June 22, 2015
پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھی ایکشن رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ فوٹو: فائل

محمد حفیظ ایک بار پھر مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آگئے، گال ٹیسٹ کے دوران آل راؤنڈر کے بولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا گیا ہے اور ان کے ایکشن کی رپورٹ میچ ریفری کرس براڈ نے آئی سی سی کو ارسال کردی ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی 10 وکٹوں سے جیت کے بعد امپائرز نے ان کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا، محمد حفیظ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں30 اوررز کرائے اور 2 وکٹیں حاصل کیں، یاد رہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے بھی ان کے ایکشن پر اعتراض اٹھایا گیا ،ادھر پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھی ایکشن رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

مقبول خبریں