افغان وزیرداخلہ نورالحق علومی نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا

نورالحق علومی نے ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے باعث دورہ پاکستان ملتوی کیا، افغان وزارت داخلہ


ویب ڈیسک June 28, 2015
افغان وزیر داخلہ کی دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، وزارت داخلہ۔ فوٹو: فائل

لاہور: افغانستان کے وزیر داخلہ نورالحق علومی نے ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے باعث اپنا دورہ پاکستان ملتوی کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے پاکستانی حکام کی جانب سے وزیر داخلہ نورالحق علومی کو دورے کی دعوت دی گئی تھی تاہم انھوں نے ملک کی سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر اپنا دورہ پاکستان ملتوی کردیا ہے۔ افغان وزیر داخلہ کی دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مقبول خبریں