اسلام آبادبلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا نوٹیفکیشن واپس

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکے پاس اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے امورکو روک دیاگیا ہے۔


Numainda Express July 11, 2015
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکے پاس اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے امورکو روک دیاگیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: الیکشن کمیشن نے اسلام آبادبلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے جس کے بعد اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کامعاملہ معرض التوامیں چلاگیا ہے، پارلیمنٹ سے قانون سازی کے بعدنیا شیڈول جاری کیاجائے گا۔

بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے، ان کی اسکروٹنی کاعمل مکمل ہونے اورحتمی لسٹوں کے اجراکے بعدشیڈول واپس لے لیاگیا ہے، آیاقانون سازی کاعمل مکمل ہونے پرمعاملہ جہاں روکا گیااس سے آگے چلایا جائے گا، اس کا فیصلہ پارلیمنٹ سے قانون سازی کے بعدکیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے جمعے کوسپریم کورٹ کے 8جولائی کے حکم کی روشنی میں 23جون کوجاری الیکشن شیڈول واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں جاری بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری سرگرمیوں کو بھی روک دیاگیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکے پاس اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے امورکو روک دیاگیا ہے۔

مقبول خبریں