ایازصادق کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

ایاز صادق کی رکنیت ختم ہونے کے بعد مرتضیٰ جاوید عباسی قائم مقام اسپیکربن گئے۔


ویب ڈیسک August 24, 2015
ایاز صادق کی رکنیت ختم ہونے کے بعد مرتضیٰ جاوید عباسی قائم مقام اسپیکربن گئے۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سردارایازصادق کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے بعد ان کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔ ایاز صادق کی رکنیت ختم ہونے کے بعد مرتضیٰ جاوید عباسی قائم مقام اسپیکربن گئے جب کہ الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے 22 اگست کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں الیکشن کالعدم قراردیتے ہوئے دوبارہ انتخاب کا حکم دیا تھا۔

مقبول خبریں