بھارتی چینل نے غزل گائیک غلام علی پر آٹو بائیوگرافی بنالی

آٹو بائیو گرافی میں غلام علی کے58 برس پرمشتمل نجی اور فنی سفرکے واقعات شامل کیے گئے ہیں


Qaiser Iftikhar September 02, 2015
آٹو بائیو گرافی میں غلام علی کے58 برس پرمشتمل نجی اور فنی سفرکے واقعات شامل کیے گئے ہیں فوٹو: فائل

برصغیرکے معروف غزل گائیک غلام علی کے طویل فنی سفرپربھارتی چینل نے آٹوبائیوگرافی بنا ڈالی۔ آٹو بائیو گرافی میں جہاں غلام علی کے 58 برس پرمشتمل نجی اور فنی سفرکی کہانی شامل کی گئی ہے، وہیں ان کی دنیا کے بیشترممالک میں منعقدہ محافل غزل کوبھی اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس میں ایک طرف بھارت اورپاکستان سے تعلق رکھنے والے میوزک کے شعبے سے وابستہ اہم لوگ اپنے خیالات کااظہارکیا تودوسری جانب اردوادب سے وابستہ بہت سی معروف شخصیات کی گفتگوبھی شامل ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ ہے کہ آٹوبائیوگرافی کی تمام ترشوٹنگ ممبئی اوربھارت کے دیگرمقامات پرکی گئی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ غلام علی کے بچپن، جوانی اورموجودہ رہائشگاہوں سمیت دیگرمقامات کے مناظربھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی چینل اس آٹوبائیوگرافی کو جلد ہی تشہیر کے ساتھ لانچ کرے گا اوراس حوالے سے بھارت میں ایک گرینڈ تقریب کابھی انعقاد کیا جائے گا۔

مقبول خبریں