اردولغت کامکمل سیٹ اردو ڈکشنری بورڈمیں ہی موجودنہیں

وفاقی حکومت نے اردولغٖت بورڈکوکئی برس سے لغت کی دوبارہ اشاعت کے لیے فنڈہی فراہم نہیں کیا


Safdar Rizvi September 09, 2015
وفاقی حکومت نے اردولغٖت بورڈکوکئی برس سے لغت کی دوبارہ اشاعت کے لیے فنڈہی فراہم نہیں کیا۔:فوٹو: فائل

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے اردوکو دفتری زبان کے طورپر فوری نافذکرنے کے موقع پراردو لغت بورڈکی زبوں حالی کاانوکھا واقعہ سامنے آیاہے۔

اردوڈکشنری بورڈمیں اردولغت کی 7جلدیں ختم ہوگئی ہیںجس کے سبب قومی اسمبلی کی جانب سے اردوڈکشنری بورڈسے مانگے گئے اردولغت کی تمام 22 جلدوں پرمشتمل مکمل سیٹ اسمبلی کوفراہم نہیں کیاجا سکاہے اورمنگل کو 22میں سے محض 15 جلدیں قومی اسمبلی کوبھجوائی جاسکی ہیں۔ وفاقی حکومت نے اردولغٖت بورڈکوکئی برس سے لغت کی دوبارہ اشاعت کے لیے فنڈہی فراہم نہیں کیا۔ ایکسپریس کوبورڈ کے ذرائع نے بتایاکہ اردولغت کے پاس 22جلدوں پرمشتمل لغت میں سے تیسری، چوتھی، 5ویں، 14ویں، 15ویں، 16ویں اور17ویں جلدادارے کے ذخیرے میں ختم ہوچکی ہے اور اردولغت کی جلدوں کی دوبارہ اشاعت نہ ہونے کے سبب لغت کی تصنیف وتالیف کرنے والے ادارے کے پاس ہی اس کی جلدیں موجودنہیں ہیں۔

ذرائع نے اس بات کاانکشاف بھی کیاکہ جب کچھ عرصہ قبل صدرمملکت ممنون حسین نے آذر بائیجان کے دورے کے موقع پرمذکورہ ملک کے صدرکو لغت کامکمل سیٹ پیش کرنے کے لیے بورڈ سے 22 جلدیں منگوائیں تواردو لغت بورڈکی انتظامیہ نے مجبوراً اپنی پرانی الماریاں کھول کراس میں موجود ریکارڈکی کاپیاں نکال کرسیٹ پوراکیا اوربمشکل 22 جلدیں پوری کرکے صدرمملکت کوبھجوائی گئیں۔ ذرائع کاکہنا تھاکہ آذربائیجان کے صدرنے اردولغت کامکمل سیٹ پاکستان حکومت سے دینے کی درخواست کی تھی۔ ایکسپریس نے اس معاملے پرمزارقائد کے ریذیڈنٹ انجینئراور اردولغت بورڈکے ایڈیٹر محمدعارف سے بھی رابطے کی کوشش کی تاہم ان سے رابطہ ممکن نہیں ہوسکا۔

مقبول خبریں