زمبابوے سے ون ڈے سیریز عامر یامین کی قسمت چمک گئی

عامر یامین کو گروئن انجری کا شکار انور علی کی جگہ 25 سالہ آل راؤنڈر کو قومی ٹیم میں جگہ دی ہے


Sports Desk September 28, 2015
فوٹو: اے ایف پی

دورئہ زمبابوے میں ون ڈے سیریز کیلیے انجرڈ ہوجانے والے فاسٹ بولر انور حسین کی جگہ عامر یامین کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

سلیکٹرز نے معمولی گروئن انجری سے نجات پانے کیلیے وقت دیتے ہوئے انورعلی کو سیریز کے دونوں ابتدائی ٹوئنٹی 20 میچز میں آرام دیاتھا لیکن اب پیسر ون ڈے مقابلوں میں بھی دستیاب نہیں ہوپائیں گے، وہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے جس پر نئے کھلاڑی عامر یامین کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسکواڈ میں اس تبدیلی کی منظوری کی اطلاع دی ہے، ملتان سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ آل راؤنڈر عامر یامین اب تک 25 فرسٹ کلاس میچز کھیل چکے ہیں، جس میں انھوں نے 39.18 کی اوسط سے اب تک 1058رنز بنائے ہیں، 3 سنچریاں بھی ان کے نام جڑی ہوئی ہیں، اس کے علاوہ انھوں نے 58 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں، زمبابوے سے ایک روزہ تین میچزکی سیریز کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا ، دوسرا ون ڈے 3 جبکہ تیسرا اور اختتامی مقابلہ 5 اکتوبر کو کھیلا جلائیگا۔

مقبول خبریں