ملک میں امن کیلیے قانون شکنی کرنیوالوں کا سر قلم کیا جائے ڈاکٹر قدیر

قیام امن کیلیے ملک میں سخت قوانین بنا کر بلاتفریق کارروائی کی جائے اور ملک کو اسلحے سے پاک کیا جائے، ڈاکٹر قدیر


Numainda Express October 02, 2015
قیام امن کیلیے ملک میں سخت قوانین بنا کر بلاتفریق کارروائی کی جائے اور ملک کو اسلحے سے پاک کیا جائے، ڈاکٹر قدیر۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں قیام امن کیلیے ضروری ہے کہ ملک میں سخت قوانین بنا کر بلاتفریق کارروائی کی جائے اور ملک کو اسلحے سے پاک کیا جائے۔

قانون شکنی کرنیوالوں کا سر قلم کیا جائے تاکہ کسی کے اندر ہمت پیدا نہ ہو کہ وہ دہشتگردی، انتہاپسندی اور افراتفری کے ذریعے ملک کا امن و سکون برباد کرے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینئر سٹیزن فاؤنڈیشن آف پاکستان کے زیراہتمام بزرگ شہریوں کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب میں کیا۔

ڈاکٹر قدیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قیام امن کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں سخت قوانین بنا کر بلا تفریق کارروائی کی جائے اور ملک کو اسلحے سے پاک کیا جائے۔

مقبول خبریں