ہاشم آملا مضحکہ خیز انداز میں اسٹمپڈ ہو کر پویلین جا پہنچے

گیند وکٹ کیپرکے سینے سے ٹکرانے کے بعد بیلز سے جا لگی، جس پر مہمان بیٹسمین کو میدان بدر ہونا پڑ گیا


Sports Desk November 07, 2015
گیند وکٹ کیپرکے سینے سے ٹکرانے کے بعد بیلز سے جا لگی، جس پر مہمان بیٹسمین کو میدان بدر ہونا پڑ گیا فوٹو : اے ایف پی

ISLAMABAD: بھارت سے جاری پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملا انتہائی مضحکہ خیز انداز میں اسٹمپڈ ہوئے۔

روی چندرن کی گھومتی ہوئی گیند کو کھیلنے کے لیے ہاشم کریز سے باہر نکل آئے لیکن وہ چکمہ دیتی ہوئی وکٹ اور پیڈز کے درمیان سے وکٹ کیپر وردھیمان ساہا کی جانب گئی، حیران کن طور پر وہ بھی گیند کو تھام نہیں پائے لیکن اچھلنے والی گیند ان کے سینے سے ٹکرانے کے بعد بیلز سے جا لگی، جس پر مہمان بیٹسمین کو میدان بدر ہونا پڑ گیا، یہ دلچسپ منظر ٹی وی اسکرین پر کئی بار دکھایا گیا.

مقبول خبریں