تحریک انصاف کاعمران کیلیے ہیلی کاپٹر بلٹ پروف گاڑی خریدنے کا فیصلہ

جہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹراورگاڑیاں استعمال کرنے پر بعض رہنماؤں کو شدید تحفظات ہیں


INP November 28, 2015
پارٹی چیئرمین جہانگیرترین کاہیلی کاپٹراوربلٹ پروف گاڑی شکر یہ کے ساتھ واپس کردینگے۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے لیے ہیلی کاپٹر اور بلٹ پروف گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ پارٹی چیئرمین عمران خان سینٹرل آرگنائزر جہانگیر خان ترین کا ہیلی کاپٹر اورگاڑی 'شکریہ' کے ساتھ واپس کردیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے جہا نگیرترین کے ہیلی کاپٹر اور گاڑیاں استعمال کر نے سے پارٹی کے بعض لوگوں کے شدید تحفظات ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کا زیادہ جھکاؤ جہانگیر ترین کی طرف ہے جس کے بعد تحریک انصاف نے عمران خان کے لیے پارٹی کے ڈونرز کے تعاون سے ایک ہیلی کاپٹر اور بلٹ پروف گاڑی خر یدنے کا فیصلہ کیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے باقاعدہ خر یداری کی جائے گی اور عمران خان جہانگیرترین کا ہیلی کاپٹر اور بلٹ پروف گاڑی شکریے کے ساتھ واپس کردیں گے۔

مقبول خبریں