نواز مودی ملاقات خوش آئند ہے امن و خوشحالی آئے گی شتروگھن سنہا

یہ دونوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں ایک نہایت مثبت قدم ہے،شتروگھن سنہا


INP December 01, 2015
یہ دونوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں ایک نہایت مثبت قدم ہے،شتروگھن سنہا فوٹو: فائل

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما شتروگھن سنہا نے نواز مودی ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے سرحد پار امن اور خوشحالی آئے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے رہنما شتروگھن سنہا نے پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں ایک نہایت مثبت قدم ہے۔ جب کہ بھارتی دفاعی تجزیہ کار راہول جلالی کا کہنا ہے کہ پیرس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا تعین کرے گی۔

مقبول خبریں