بنگلادیش پریمئیرلیگ محمد عامر نے پہلے گھمایا پھرحفیظ کو اپنا شکاربنایا

محمد عامر کی تیزرفتار گیندوں کا سامنا کرنے والے حفیظ چوتھی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔


ویب ڈیسک December 08, 2015
محمد عامر کی تیزرفتار گیندوں کا سامنا کرنے والے حفیظ چوتھی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ فوٹو:فائل

LONDON: بنگلادیش پریمیئرلیگ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے بولرمحمد عامرنے محمد حفیظ کو آؤٹ کرکے ان پر یہ واضح کردیا کہ وہ 5 سال کرکٹ سے دوری کے باوجود نہ صرف فٹ ہیں بلکہ ان کی بولنگ میں اب بھی وہی کوالٹی موجود ہے۔

محمد عامر بنگلادیش پریمیئرلیگ میں چٹاگانگ وکنگز کی جانب سے نمائندگی کررہے ہیں اوران کے مخالف ڈھاکا ڈائنامائٹس کے کھلاڑی محمد حفیظ پچ پر سامنے آئے تو نہ صرف انہوں نے اپنی تیزرفتار گیندوں سے انہیں پریشان کیا بلکہ ان کی وکٹ بھی حاصل کرلی۔

محمد حفیظ نے محمد عامر کی تیز رفتار 3 گیندوں کا سامنا کیا اوران کی گھومتی گیندوں پرکوئی شارٹ نہ کھیلا لیکن چوتھی گیند پرمحمد حفیظ سے رہا نہ گیا اور انہوں نے اسے کورپرکھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ وکٹ کیپرکو کیچ دے بیٹھے اور ایک رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ نے بنگلادیش پریمیئرلیگ میں چٹاگانگ وکنگز کی جانب سے اس لئے کھیلنے سے انکار کردیا تھا کیوں کہ اس ٹیم میں محمد عامر بھی شامل تھے جب کہ حفیظ کا موقف تھا کہ میں ایسے کھلاڑی کے ساتھ نہیں کھیل سکتا جس نے پاکستان کی بدنامی کی ہو لیکن بعدازاں انہوں نے ڈھاکا ڈائنامئٹس کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔

مقبول خبریں