ہٹ اینڈ رن کیس کے باعث سلمان نے اب تک شادی نہیں کی والد سلیم خان

سلمان کو کیس میں جیل جانے کا خدشہ تھا اور اس صورت میں ان کے اہل خانہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا، سلیم خان


ویب ڈیسک December 12, 2015
سلمان کو کیس میں جیل جانے کا خدشہ تھا اور اس صورت میں ان کے اہل خانہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا، سلیم خان، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے والد اور اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے کا کہنا ہےکہ ہٹ اینڈ رن کیس کے باعث سلمان نے اب تک شادی نہیں کی کیونکہ انہیں اس کیس میں سزا کا خدشہ تھا۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا شمار صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جس کے باعث ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے یہی وجہ ہے کہ سلمان خان کے مداح ان کی زندگی سے متعلق جاننے کے لیے بے تاب ہوتے ہیں جب کہ بالی ووڈ انڈسٹری کی کئی معروف اداکاراؤں کے ساتھ معاشقے بھی زبان زد عام ہوئے تاہم اب تک عمر کی 50 بہاریں دیکھنے والے سلو میاں نے اب تک شادی نہیں کی جس کی وجوہات پر ان کے والد سلیم خان نے پہلی بار لب کشائی کی ہے۔

سلمان خان کے ہٹ اینڈ رن کیس سے بری ہونے کے بعد اپنے انٹرویو میں ان کے والد سلیم خان کا کہنا تھا کہ سلمان کی شادی نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہٹ اینڈ رن کیس تھا جس میں انہیں سزا کے باعث جیل جانے کا ڈر تھا جب کہ شادی کی صورت میں ان کے جیل جانے کے سے ان کی اہلیہ اور بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا اسی لیے سلمان نے اب تک شادی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی 5 سال قید کی سزا بھی کالعدم قراردے دیا تھا۔

مقبول خبریں