روہت شرما نے دیرینہ دوست رتیکا ساجدے سے شادی رچا لی

روہت شرما رواں برس زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے والے تیسرے بھارتی کرکٹر ہیں


Sports Desk December 15, 2015
روہت شرما رواں برس زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے والے تیسرے بھارتی کرکٹر ہیں:فوٹو : فائل

KARACHI: بھارتی بیٹسمین روہت شرما نے اپنی دیرینہ دوست رتیکا ساجدے سے گذشتہ روز شادی کرلی۔

شادی کی تقریب دہلی کے ہوٹل میں ہوئی جس میں سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکراپنی اہلیہ کے ہمراہ شریک ہوئے، اس موقع پر روہت شرماکے دیگر ٹیم ساتھی بھی موجود تھے۔ روہت شرما رواں برس زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے والے تیسرے بھارتی کرکٹر ہیں، ان سے قبل دنیش کارتھک اور ہربھجن سنگھ بھی اپنا گھر بسا چکے ہیں جب کہ یوراج سنگھ نے بھی ہیزیل کیچ کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔

مقبول خبریں