ملک بدر کی گئی بنگلا دیشی سفارتکار نے پاکستان چھوڑ دیا
پاکستان نے بنگلا دیشی سفارتکار کو 72 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
ISLAMABAD:
سفارتی آداب کی خلاف ورزی پر ملک بدر کی گئی بنگلا دیشی قونصلر نے پاکستان چھوڑ دیا۔
ناپسندیدہ قرار دی گئی بنگلا دیشی سفارتکار موشومی رحمان کو پرواز ٹی کے 711 کے ذریعے اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے ڈھاکا کے لئے روانہ کیا گیا۔ موشومی پر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز ہی بنگلادیشی سفارتکار موشومی رحمان کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 72 گھنٹے میں ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔