لاہورمیں اجتماعی زیادتی کی شکارلڑکی نے ملزمان سے رابطوں کا اعتراف کرلیا

ملزم عدنان نےسالگرہ کاتحفہ دینے کیلئےفلیٹ پربلایا جہاں اس نےدیگرساتھیوں کے ساتھ ملکرزیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ لڑکی


ویب ڈیسک January 13, 2016
ملزم عدنان نےسالگرہ کاتحفہ دینے کیلئےفلیٹ پربلایا جہاں اس نےدیگرساتھیوں کے ساتھ ملکرزیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ لڑکی. فوٹو:فائل

ISLAMABAD: اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی نے عدالت کے سامنے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ملزمان سے رابطوں کا اعتراف کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان قلمبند کرادیا جب کہ متاثرہ لڑکی نے اعتراف کیا کہ اس کے ملزمان سے تعلقات تھے اور وہ زیادتی کرنے والے تمام ملزمان کو جانتی ہے۔ متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ مرکزی ملزم عدنان ثنااللہ سے موبائل فون پر رابطہ تھا اورایک دن اس نے سالگرہ کا تحفہ دینے کے لئے بلایا اورایک فلیٹ پرلے جاتے ہوئے راستے سے شراب کی بوتل خریدی جب کہ فلیٹ پرپہلے سے اس کے 3 دوست بلال، حارث اورماجد بھی موجود تھے جہاں اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمیں انصاف چاہیئے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

 

مقبول خبریں