عزیر بلوچ کی گرفتاری کراچی میں اصل کھیل تو اب شروع ہوگا شیخ رشید

پنجاب میں 12 بڑوں پر ہاتھ ڈالے بغیر صوبے میں امن نہیں ہو سکتا، شیخ رشید


ویب ڈیسک January 30, 2016
پنجاب میں 12 بڑوں پر ہاتھ ڈالے بغیر صوبے میں امن نہیں ہو سکتا، شیخ رشید. فوٹو: فائل

PESHAWAR: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی گرفتاری پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اصل کھیل تو اب شروع ہو گا۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عزیز بلوچ کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے، کراچی میں اصل کھیل تو اب شروع ہوگا، رینجرز کو مکمل سیاسی حمایت مل گئی تو بڑی تبدیلی آسکتی ہے، فروری میں مزید گرفتاریاں ہونے کا امکان ہے، ایم این ایز سمیت بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالے جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی بڑوں پر ہاتھ ڈالنا ضروری ہے، 12 بڑوں پر ہاتھ ڈالے بغیر پنجاب میں امن نہیں ہو سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں