بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا 3 عیسائیوں پر تشدد سر بھنویں مونڈ دیں

ہندوؤں کو ان کی مرضی کے خلاف گائے کا گوشت کھلایا گیا جب کہ دیوی، دیوتاؤں کی تصاویر بھی زمین پر پھینکی گئیں، بجرنگ دل


INP January 31, 2016
ہندوؤں کو ان کی مرضی کے خلاف گائے کا گوشت کھلایا گیا جب کہ دیوی، دیوتاؤں کی تصاویر بھی زمین پر پھینکی گئیں، بجرنگ دل۔ فوٹو: فائل

لاہور: بھارتی ریاست اتر پردیش کے اورائی کوتوالی کے علاقے میں بجرنگ دل کے غنڈوں نے 3 ہندوؤں کو عیسائی بنانے اور انھیں گائے کا گوشت کھلانے کا الزام لگاتے ہوئے ایک عیسائی کا سر اور بھنویں مونڈ دیں۔

اسے جوتوں کا ہار پہنا کر گلیوں کے چکر لگواتے رہے، اس دوران اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے پہنچ کر عیسائی کو غنڈوں کے نرغے سے نکالا، بجرنگ دل کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ ہندوؤں کو ان کی مرضی کے خلاف گائے کا گوشت کھلایا گیا جب کہ دیوی، دیوتاؤں کی تصاویر بھی زمین پر پھینکی گئیں۔

مقبول خبریں