حضرت عثمان غنیؓ کا یوم شہادت عقیدت سے منایا گیا

اہلسنت و الجماعت کی مدح صحابہؓ ریلی سے علامہ اورنگزیب و دیگر کا خطاب.


Staff Reporter November 05, 2012
حضرت عثمان غنی ؓکے یوم شہادت پر اہلسنّت والجماعت کے تحت نکالی جانے والی ریلی کے شرکا۔ فوٹو : ایکسپریس

SIALKOT: حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

اس سلسلے میں مختلف جماعتوں کے تحت اجتماعات، کانفرنسز منعقد ہوئیں،اہلسنت و الجماعت کے تحت لسبیلہ چوک سے کراچی پریس کلب تک مدح صحابہؓ ریلی نکالی گئی،اہلسنت و الجماعت کے رہنمائوں علامہ اورنگزیب فاروقی، مولانا رب نواز حنفی، ڈاکٹر محمد فیاض، مولانا تاج محمد حنفی، مولانا اللہ وسایا صدیقی نے ریلی سے خطاب میںکہا کہ حضرت عثمان غنی ؓ کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں داماد رسولؐؐ ،خلیفہ سوم حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ کی پوری زندگی صبر و وفا کا پیغام اور ہر مسلمان کیلیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔

حکومت کا شہادت عثمان غنیؓ پر چھٹی کا اعلان نہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے، علامہ اورنگزیب فاروقی کی قیادت میں وفد نے مطالباتی یادداشت گورنر ہاؤس میں جمع کروائی،یوم حضرت عثمان غنی ؓ پر متحدہ علما محاذ پاکستان کے بانی وجنرل سیکریٹری مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر جامع القرآن وذوالنورین کانفرنس منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ عثمان غنیؓ کا 12 سالہ دورخلافت اسلام کی تاریخ کا روشن ترین باب ہے۔

مقبول خبریں