سابق عظیم بیٹسمین ویون رچرڈز کوئٹہ کے کھلاڑیوں کیساتھ گھل مل گئے

ویون رچرڈز نہ صرف عظیم کرکٹر رہے بلکہ زبردست انسان بھی ہیں، سرفراز احمد


Sports Desk February 18, 2016
ویون رچرڈز نہ صرف عظیم کرکٹر رہے بلکہ زبردست انسان بھی ہیں، سرفراز احمد۔ فوٹو: پی ایس ایل

سابق عظیم ویسٹ انڈین بیٹسمین ویوین رچرڈز پاکستانی پلیئرز میں گھل مل گئے ہیں۔

منگل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح پر انھوں نے والہانہ انداز میں جشن منایا، سابق کرکٹر رمیز راجہ نے پریزنٹیشن کے دوران ازرائے مذاق کہا کہ '' رچرڈز کی خوشی دیکھ کر ایسا محسوس ہوا جیسے کوئی بچہ میٹرک کے امتحان میں فرسٹ ڈویژن سے پاس ہوا ہو''۔

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مینٹور رچرڈز ٹیم کے ساتھ ہم آہنگ ہو چکے ہیں، وہ نہ صرف عظیم کرکٹر رہے بلکہ زبردست انسان بھی ہیں۔ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے بیٹسمین آخری وقت تک ہمت نہیں ہارے، تمام کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

مقبول خبریں