ملتان میں ٹانگ کاٹنے کے واقعے کا متاثرہ شخص تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا

پولیس نے جائے وقوعہ سے متاثرہ شخص عابد کی ٹانگ برآمد کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔


ویب ڈیسک February 22, 2016
پولیس نے جائے وقوعہ سے متاثرہ شخص عابد کی ٹانگ برآمد کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: کتا چوری کا مقدمہ درج کرانے پر ٹانگ کاٹنے کے واقعے کا متاثرہ شخص تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا جب کہ لواحقین نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے سول لائن کے علاقے پرانے سول لائن میں کتا چوری کا مقدمہ درج کرانے پر سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد نے نوجوان عابد کی گزشتہ روز ٹانگ کاٹ دی تھی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج چل بسا۔ عابد کے لواحقین نے لاش پریس کلب کے سامنے رکھ کر شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرتے ہوئے انصاف دلایا جائے۔

دوسری جانب کیس میں غیرسنجیدہ پولیس نے میڈیا پر خبرنشر ہونے کے بعد جائے وقوعہ کے قریب چھان بین کرتے ہوئے جھاڑیوں سے متاثرہ شخص کی ٹانگ برآمد کرلی جب کہ سی پی او اظہراکرم کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان مفرور ہیں تاہم واقعے کی تمام پہلوؤں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں