اداکارہ کترینہ کیف نیا گھر ڈھونڈنے میں مصروف

شوبز ڈیسک  بدھ 9 مارچ 2016
 معلوم ہوا ہے کہ انھوں نے نئے گھر کی تلاش شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

معلوم ہوا ہے کہ انھوں نے نئے گھر کی تلاش شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ حسینہ کترینہ کیف کی رنبیر کپور سے دوستی ٹوٹنے کے بعد وہ رنبیر کے ساتھ بیتے دنوں کی یادوں کو دل سے نکالنے کے لیے وہ گھر بدلنا چاہتی ہیں جہاں وہ اور رنبیر ملتے تھے۔

ذرائع کے مطابق رنبیر کپور اپنے والدین کے گھر’’کرشنا راج‘‘ منتقل ہوچکے ہیں اور اب کترینہ کیف بھی جلد اس جگہ کو خیر باد کہنا چاہتی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ انھوں نے نئے گھر کی تلاش شروع کردی ہے اس بارے میں انھوں نے اپنے قریبی دوستوں سے بھی کہہ دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔