ٹوئنٹی 20 میں زیادہ چھکے کرس گیل نے برینڈن میک کولم کا ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ سے میچ میں گیارہ سکسرز کی بدولت گیل کے اب چھکوں کی تعداد 98 ہوگئی۔


Sports Desk March 17, 2016
انگلینڈ سے میچ میں گیارہ سکسرز کی بدولت گیل کے اب چھکوں کی تعداد 98 ہوگئی۔ فوٹو: فائل

کرس گیل نے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکوں کا برینڈن میک کولم کا ریکارڈ توڑ دیا۔

نیوزی لینڈ کے سابق بیٹسمین نے 91 چھکے جڑے تھے، انگلینڈ سے میچ میں گیارہ سکسرز کی بدولت گیل کے اب چھکوں کی تعداد 98 ہوگئی ہے۔ شاہد آفریدی 70 چھکوں کے ساتھ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ ایک اننگز میں سب سے زیادہ 14 چھکوں کا ریکارڈ آسٹریلیا کے ایرون فنچ کے نام ہے، گیل نے اس سے قبل پروٹیز سے میچ میں10 چھکے جڑے تھے، یہ ان کی ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں دوسری سنچری ہے، اس سے قبل انھوں نے 2007 کے افتتاحی ایڈیشن میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے میچ میں تھری فیگر اننگز سجائی تھی۔

مقبول خبریں