ویمنزورلڈ ٹی 20؛ اسپنرز کا جادو چل گیا،کیویزکی سیمی فائنل میں رسائی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 22 مارچ 2016
راشیل 34 اور کپتان سوزی بیٹس23 رنزبناکرپویلین واپس ہوئیں . فوٹو فائل

راشیل 34 اور کپتان سوزی بیٹس23 رنزبناکرپویلین واپس ہوئیں . فوٹو فائل

ناگپور:  ویمنز ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں کیوی اسپنرز کا جادو چل گیا، ٹیم نے آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں شرکت یقینی بنالی۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنیوالی آسٹریلوی ٹیم کیوی اسپنرز کے سامنے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 103رنز ہی بنا پائی، ایک مرحلے پر ابتدائی 4 اوورز میں4رنز پر ٹاپ 4 پلیئرز میدان بدر ہوچکی تھیں، لیگھ کیسپیرک نے اپنے پہلے اوور میں حریف ٹیم کی2 وکٹیں اڑائیں، الیسی ویلینی 0 اورالیسا ہیلی2 رنز بناکر دو لگاتار گیندوں پر آؤٹ ہوگئیں۔

اس کے بعد میگ لیننگ بھی صوفی ڈیوائن کے عمدہ تھرو پر رن آؤٹ ہوئیں، ایرن اوسبرن بھی بغیر کوئی رن بنائے کیسپیرک کا تیسرا شکار بن گئیں، الیسی پیری کے42 اور جیس جوناسین کے 23 رنز سے تقویت پاتے ہوئے ٹیم نے 8 وکٹ پر 103رنز بنائے، کیسپیرک نے 3 اورایرن بریمنگھم نے2وکٹیں لیں،کیویز نے ہدف 4 وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔

راشیل 34 اور کپتان سوزی بیٹس23 رنزبناکرپویلین واپس ہوئیں، انکے درمیان 58رنز کی شراکت نے ہدف تک رسائی آسان بنادی، سوفی ڈیوائن 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، ایمی سیٹرویتھ نے 16رنز ناٹ آؤٹ بنائے، ادھر دھرم شالہ میں بھارتی ٹیم منگل کو انگلینڈ کا سامنا کریگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔