انوشکا شرماکی حمایت کرکے کوہلی نے کپیل دیو کو بھی اپنا گرویدہ بنالیا

ان لوگوں کو شرم آنا چاہیے جوکہ نان اسٹاپ انوشکا کی توہین کرتے رہتے ہیں، کوہلی


Sports Desk April 04, 2016
ان لوگوں کو شرم آنا چاہیے جوکہ نان اسٹاپ انوشکا کی توہین کرتے رہتے ہیں، کوہلی۔ فوٹو: فائل

بھارت کے سابق کپتان کپیل دیو نے ویرات کوہلی کی جانب سے اپنی سابق گرل فرینڈ انوشکا شرما کیلیے آواز بلند کرنے کو سراہا ہے۔

کوہلی اور بالی ووڈ ادکارہ انوشکا شرما میں علیحدگی ہوچکی ہے جس پر کوہلی کے پرستار سوشل میڈیا پر ان کے خلاف نازیبا باتیں کرتے رہتے ہیں۔ اس پر بھارتی ٹیسٹ کپتان نے ٹویٹر پر کہا کہ ' ان لوگوں کو شرم آنا چاہیے جوکہ نان اسٹاپ انوشکا کی توہین کرتے رہتے ہیں جب کہ اداکارہ نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے۔

اس پر کپیل دیو نے کہا کہ شکریہ کوہلی، میں نہیں جانتا تھا کہ آپ اس طرح بھی بات کرسکتے ہیں، انوشکا کیلئے کھڑے ہوکر آپ بہت بڑے بن چکے ہیں، نہ صرف پلیئر بلکہ بطور انسان بھی آپ سراہے جانے کے قابل ہیں۔

مقبول خبریں