دنیا کی طاقتور ترین ایکسرے سے سائنسی انقلاب کا امکان

ایکسرے لیزر کے ذریعے ایٹموں کی حرکات پر نظر رکھ کر طب، الیکٹرونکس اور توانائی کے میدان میں انقلاب آجائے گا۔


ویب ڈیسک April 06, 2016
ایکس رے لیزر کے ذریعے ایٹموں کی حرکات پر نظر رکھ کر طب، الیکٹرونکس اور توانائی کے میدان میں انقلاب آجائے گا۔ فوٹو: ایس ایل اے سی

LONDON: سائنسدانوں نے پہلے سے قائم ایکسرے لیزر کو مزید طاقتور اور تیز بنانے کا اعلان کیا ہے جس پر ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

لینیک کوہیرنٹ لائٹ سورس (ایل سی ایل ایس) میں لیزر شعاع کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے وہ 10 ہزار گنا تیز اور 8 ہزار گنا تیز ہوجائے گی۔ اس لیزر شعاع کو ایل سی ایل ایس ٹو کا نام دیا گیا ہے جس سے زندہ اجسام میں ایٹموں کی حرکت اور تفصیلات کو جاننے میں مدد ملے گی۔

سائنسدانوں کے مطابق اس طاقتور ایکسرے سے حیرت انگیز نئی دریافتیں ممکن ہوں گی جس سے توانائی، دواسازی اور الیکٹرانکس میں انقلاب آجائے گی۔ ایل سی ایل ایس کے ڈائریکٹر کے مطابق ایکسرے سائنس ایک نئے دور میں داخل ہوگی اور بہت چھوٹے پیمانے سے لے کر بڑے پیمانے تک تحقیقات کی راہ ہموار ہوگی۔



ایکس رے لیزر 2020 تک مکمل ہوگی اور موجود ایل سی ایل ایس کو 2018 میں ایک سال کے لیے بند کردیا جائے گا۔ لیزرشعاع سے کیمیائی بندوں (بونڈز) میں مالیکیولز (سالمات) کو دیکھنا ممکن ہوسکے گا اورجدید مٹیریل میں ایٹموں کی ترتیب اور ری ایکشن کو جاننے میں گرانقدر مدد ملے گی۔

یہ ایکس رے لیزر غیر معمولی طور پر روشن بنائی جائے گی جس میں کورنیل یونیورسٹی، فرمی لیب اور جیفرسن لیب جیسے ممتاز سائنسی اداروں کا اشتراک شامل ہے۔

مقبول خبریں