پاکستان ہاکی میں بھی بھارت کونہیں ہرا سکتا سہواگ شعیب کوچڑانے لگے

اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان کی شکست پر وریندر سہواگ کو شعیب اختر پر فقرے کسنے کا موقع مل گیا۔


Sports Desk April 14, 2016
اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان کی شکست پر وریندر سہواگ کو شعیب اختر پر فقرے کسنے کا موقع مل گیا۔فوٹو: فائل

WASHINGTON: بھارت کے ہاتھوں اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان کی شکست پر وریندر سہواگ کو شعیب اختر پر فقرے کسنے کا موقع مل گیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے دونوں کے درمیان لفظی نوک جھونک ہوئی۔

آئی سی سی ایونٹس کے باہمی میچز میں اب تک بھارت نے11 بار پاکستان کو شکست دی ہے، ہاکی میں ناکامی کے بعد سہواگ نے شعیب اختر پرطنز کرتے ہوئے لکھا کہ ''پاکستان اب ہاکی میں بھی بھارت کو نہیں ہرا سکتا'' سہواگ گذشتہ دنوں ورلڈ ٹی 20 کے دوران بھی لفظی تیر چلاکرملکی میڈیا میں نمایاں رہے تھے،اب اذلان شاہ کپ میں پاکستان کیخلاف بھارتی کامیابی سے انھیں شعیب اختر کو ستانے کا ایک اور موقع مل گیا ۔

مقبول خبریں