انٹرنیٹ پر ایک ارب کا فراڈ کرنے والا اشتہاری سیالکوٹ سے گرفتار

لیاقت کا ساتھی نزاکت پہلے پکڑا گیا تھا، متاثرین ایف آئی اے دفتر پہنچ گئے


Numainda Express April 21, 2016
لیاقت کا ساتھی نزاکت پہلے پکڑا گیا تھا، متاثرین ایف آئی اے دفتر پہنچ گئے ۔ فوٹو : فائل

سائبر کرائم ایف آئی اے کی ٹیم نے انٹرنیٹ پرایک ارب روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمے میں ملوث اشتہاری ملزم کو سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد اور دیگر شہروں میں انٹرنیٹ پر فراڈ کے مقدمے میں ملوث لیاقت علی ولد اللہ دتہ کو ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے لاہور سجاد مصطفی باجوہ کی سربراہی میں چھاپہ مار کر سیالکوٹ سے گرفتار کرکے چیک بکس، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا۔ لیاقت کا ایک ساتھی نزاکت علی چند روز قبل پکڑا گیا تھا۔

ملزم لیاقت سے ریکوری کیلیے ایف آئی اے ٹیم نے تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیاقت نے دوران تفتیش فیصل آباد کی بعض سیاسی شخصیات کے بھی نام لیے ہیں۔ دوسری طرف متاثرین کی بڑی تعداد ایف آئی اے دفتر پہنچ گئی۔

مقبول خبریں