پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے درخواستوں کا مرحلہ مکمل

سات غیرملکی اور4 ملکی کوچز پی سی بی کے مطلوبہ معیار پر پورا اترنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ذرائع


ویب ڈیسک April 26, 2016
سات غیرملکی اور4 ملکی کوچز پی سی بی کے مطلوبہ معیار پر پورا اترنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ذرائع فوٹو؛ اے ایف پی/ فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کے لیے درخواستوں کا مرحلہ مکمل ہوگیا اور چئیرمین پی سی بی کی منظوری سے نئے ہیڈکوچ کا اعلان آئندہ 5 سے 6 روز میں کئے جانے کا امکان ہے۔

پی سی بی نے ہیڈ کوچ کے لیے درخواستیں دینے کی تاریخ 25 اپریل مقررکی تھی۔ ذرائع کے مطابق درخواست دینے والے امیدواروں کی تعداد تو بہت زیادہ رہی تاہم 6 سے 7 غیرملکی اور 4 ملکی کوچز پی سی بی کے مطلوبہ معیار پر پورا اترنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ تین سے چارغیرملکی امیدواروں نے میڈیا میں نام آنے پر درخواستیں واپس لے لی تھیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ دو سے تین روز میں وسیم اکرم، رمیزراجہ اور فیصل مرزا پر مشتمل جائزہ کمیٹی امیدواروں میں سے تین سے چار نام فائنل کر کے بورڈ سربراہ کے حوالے کردے گی۔ شہریارخان ان میں سے کسی کا بھی ہیڈ کوچ کے لئے انتخاب کرسکتے ہیں۔ چند نام بولنگ کوچ اور بیٹنگ کوچ کے لیے بھی تجویز کیے جاسکتے ہیں۔

مقبول خبریں