ڈی ویلیئرز کو گٹار بجانے میں بھی مہارت حاصل

ابراہم ڈی ویلیئیر جب گٹار بجاتے ہیں تو ان کی اہلیہ ان کا بھرپور ساتھ دیتی ہیں


Sports Desk May 29, 2016
ان کی بیوی ڈینیلا بھرپور ساتھ دیتی ہیں فوٹو: فائل

KARACHI: جنوبی افریقی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کی طرح اہلیہ ڈینیلا بھی باکمال نکلیں۔

ڈی ویلیئرز ورلڈ کلاس بیٹسمین ہونے کے ساتھ بہترین وکٹ کیپر اورفیلڈر بھی ہیں، کرکٹ کھیلنے سے قبل جونیئر لیول پر وہ دیگرکھیل کھیلتے رہے، اس کے علاوہ 32 سالہ کرکٹر گٹار بھی بہت عمدہ بجاتے ہیں، اس شوق میں ان کی بیوی ڈینیلا بھرپور ساتھ دیتی ہیں، ان کی آواز بھی بہت اچھی ہے۔

حال ہی میں ڈی ویلیئرز نے ٹویٹر پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گٹار بجا رہے ہیں جبکہ سنگر رونان کیٹنگز کا مشہور نمبر گانے کے دوران ڈینیلا بھی ان کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں۔

مقبول خبریں