پٹھانکوٹ حملہ؛ بھارت نے اپنی ہی ایجنسی کا بیان مسترد کردیا

آئی این پی  ہفتہ 4 جون 2016
 پٹھانکوٹ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، بھارت:فوٹو: فائل

پٹھانکوٹ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، بھارت:فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی وزارت خارجہ  نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پٹھانکوٹ حملے کے حوالے سے ڈی جی این آئی اے کا بیان مستردکردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے ڈی جی کا بیان مستردکردیا ہے اورکہا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی انویسٹی گیشن ایجنسی این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل شرد کمار نے پٹھان کوٹ حملے سے متعلق پاکستان کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس حملے میں پاکستان یا اسکی کسی بھی ایجنسی کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔