ترکی میں اسکول بس کو حادثہ طلبا سمیت 14 افراد ہلاک

اسکول بس تفریحی دورے سے واپس آ رہی تھی کہ ترکی کے جنوبی صوبے عثمانیہ میں حادثے کا شکار ہو گئی۔


ویب ڈیسک June 06, 2016
اسکول بس تفریحی دورے سے واپس آ رہی تھی کہ ترکی کے جنوبی صوبے عثمانیہ میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ فوٹو: فائل

ترکی کے جنوبی علاقے میں تفریحی دورے سے واپس آنے والی اسکول بس کو حادثے میں طلبا سمیت 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے جنوبی صوبے عثمانیہ میں ایک اسکول بس تفریحی دورے سے واپس آ رہی تھی کہ کار سے ٹکرانے کے بعد گہری نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں طلبا اور اساتذہ سمیت 14 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔

ترک حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے بچوں کا تعلق ترکی کے صوبے ہاتے کے قصبے اسکندرن کے ایک اسکول سے تھا جو ایک تفریحی دورے پر عثمانیہ گئے تھے۔

مقبول خبریں