ابھیشیک نے امیتابھ بچن کوفن کا جادوگر قرار دیدیا

شوبز ڈیسک  پير 13 جون 2016
جس نے ’’تین‘‘نہیں دیکھی وہ دیکھے اور امیتابھ کی اداکاری کے سحر میں کھوجائے،اداکار ۔  فوٹو : فائل

جس نے ’’تین‘‘نہیں دیکھی وہ دیکھے اور امیتابھ کی اداکاری کے سحر میں کھوجائے،اداکار ۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن نے اپنے والد اور میگا اسٹار امیتابھ بچن کو فن کا جادو گر قرار دیدیا ہے۔

انھوں نے یہ بات امیتابھ بچن کی نئی فلم’’تین‘‘میں ان کی لاجواب پرفارمنس دیکھ کرکہی۔اپنے ٹوئٹ میں ابھیشک بچن کہتے ہیں کہ میں نے ’’تین‘‘دیکھی ہے جس میں میرے ڈیڈ امیتابھ بچن نے حیران کن کردار کیا ہے وہ ایک جادوگر کی طرح اس فلم میں ہرجگہ چھائے ہوئے نظر آتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جس نے فلم ’’تین‘‘نہیں دیکھی وہ پہلی فرصت میں فلم دیکھے اور امیتابھ بچن کی اداکاری کے سحر میں کھوجائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔