بنگلہ دیشی کرکٹرز فارغ بیٹھ کر اکتانے لگے

ہماری بہتر کارکردگی کے باوجود دیگر ٹیمیں ہم سے کھیلنے میں دلچسپی نہیں لے رہیں، تمیم اقبال


Sports Desk June 30, 2016
سوائے زمبابوے کے شاید ہی کوئی ٹیم اتنا طویل عرصہ فارغ بیٹھی ہو، تمیم اقبال۔ فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیشی کرکٹرز فارغ بیٹھ کر اکتانے لگے، انھوں نے اپنے بورڈ سے زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے۔

اوپنر تمیم اقبال نے کہاکہ گذشتہ سیزن ہمارا کافی اچھاگزرا مگر اس کے بعد سے 6 ماہ ہوگئے ہیں ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی، ہونا تویہ چاہیے تھا کہ ہماری بہتر کارکردگی کے بعد دیگر ٹیمیں ہم سے کھیلنے میں دلچسپی لیتیں مگر ہم مکمل طور پر سائیڈ لائن ہیں۔ سوائے زمبابوے کے شاید ہی کوئی ٹیم اتنا طویل عرصہ فارغ بیٹھی ہو، اتنا عرصہ بیکار بیٹھ کر ہمارا کھیل بھی متاثر ہوگا، میں نہیں جانتا کہ جب 6 ماہ طویل بریک کے بعد میدان میں اتریں گے تو پہلی جیسی پرفارمنس پیش کربھی پائیں گے یا نہیں۔

مقبول خبریں