نصیرالدین شاہ نے راجیش کھنہ کو بُرا اداکار کہنے پرمعافی مانگ لی

شوبز ڈیسک  منگل 26 جولائی 2016
نصیرالدین شاہ نے حال ہی میں اپنے وقت کے کامیاب اداکار راجیش کھنہ کو ایک بیان میں برا اداکار کہاتھا فوٹو : عمیر علی انجم / ایکسپریس

نصیرالدین شاہ نے حال ہی میں اپنے وقت کے کامیاب اداکار راجیش کھنہ کو ایک بیان میں برا اداکار کہاتھا فوٹو : عمیر علی انجم / ایکسپریس

ممبئی:  بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے راجیش کھنہ کو بُرا اداکار کہنے پرمعافی مانگ لی ہے۔

بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے حال ہی میں اپنے وقت کے کامیاب اداکار راجیش کھنہ کو ایک بیان میں برا اداکار کہاتھا جس پر لوگوں نے ان پر بہت تنقید کی جب کہ راجیش کھنہ کی بیٹی نے بھی انھیں آڑے ہاتھوں لیا ہے جس پر انھوں نے گزشتہ روز ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انجہانی اداکار رجیش کھنہ کو ایک برا اداکار کہنے پر معافی مانگ لی ہے ۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔