جنگوں کے بجائے تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا ہوگااوم پوری

 فہد مصطفی و دیگر فنکاروں کیساتھ چنیوٹ میں یونیورسٹی کا دورہ‘ فلم کا ٹریلر دکھایا


Numainda Express August 31, 2016
 فہد مصطفی و دیگر فنکاروں کیساتھ چنیوٹ میں یونیورسٹی کا دورہ‘ فلم کا ٹریلر دکھایا ۔ فوٹو : آن لائن

انڈین اداکار اوم پوری اور پاکستانی اداکار فہد مصطفے ، فیزہ ، مہوش حیات نے دیگر فنکاروں کے ہمراہ نجی یونیورسٹی چنیوٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اوم پوری کا کہنا تھا کہ انڈین اور پاکستان میں صرف ایک لائن کا فرق ہے یہاں اور وہاں کے لوگوں کے دل ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گولے بارود کی جنگوں کے بجائے تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا ہوگا، نئی نسل جھگڑے نہیں چاہتی ۔

اس موقع پر انھوں نے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ بننے والی نئی فلم ایکٹر ان لاء کا ٹریلر بھی دیکھایا گیا ۔ پاکستانی فنکار اور انڈین فنکار اکٹھے کام کرکے عوام کے دلوں میں جگہ پیدا کررہے ہیں عیدالضحی پر آنیوالی فلم عوام کو پسند آئے گی۔

مقبول خبریں