پیشہ وارانہ محاذ پرپرسکون رہنے کیلیے شادی کی، کاجول

شوبز ڈیسک  جمعـء 2 ستمبر 2016
شادی سے پہلے سال میں 4 سے 5 فلمیں کرتی تھی اب صرف ایک فلم کرتی ہوں، اداکارہ: فوٹو: فائل

شادی سے پہلے سال میں 4 سے 5 فلمیں کرتی تھی اب صرف ایک فلم کرتی ہوں، اداکارہ: فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہاہے کہ پیشہ وارانہ محاذپر پرسکون رہنے کے لیے انھوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی کاجول کا کہناتھاکہ انھوں نے اجے دیوگن کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا تھا کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ پیشہ وارانہ محاذپر پرسکون رہنے کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ انھوں نے شادی سے پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ شادی کے بعد وہ ہر سال ایک فلم ضرور کریں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل وہ سال میں 4 سے 5 فلمیں کررہی تھیں لیکن اب وہ ریلیکس ہوکر صرف ایک فلم کررہی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ کاجول اوراداکار اجے دیوگن نے 1999 میں شادی کرلی تھی اوراب ان کے دو بچے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔