فواد خان نے مقبولیت میں شاہ رخ کو پیچھے چھوڑ دیا

شوبز ڈیسک  پير 5 ستمبر 2016
پرستاروں نے فواد کو12 فیصدووٹ دیکر موسٹ فیشنسٹا آف دی ایئرکیٹگری میں نامزدکردیا ۔  فوٹو : فائل

پرستاروں نے فواد کو12 فیصدووٹ دیکر موسٹ فیشنسٹا آف دی ایئرکیٹگری میں نامزدکردیا ۔ فوٹو : فائل

ممبئی: موسٹ فیشنسٹا آف دا ایئر ایوراڈ میں پاکستانی اداکارفواد خان نے شاہ رخ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی عوام نے ایک ایوارڈ کے لیے نامور بالی ووڈ اداکاروں کو چھوڑ کر فواد خان کو ووٹ دینا شروع کر دیا۔ شائقین کے ووٹ پر مبنی آؤٹ لک سوشل میڈیا ایوارڈز میں فواد خان کو موسٹ فیشنسٹا آف دا ایئر کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا ہے۔

اس کیٹگری میں شاہ رخ سمیت بالی وڈ کے دیگر مشہور اور بڑے اداکار بھی شامل تھے۔ اب تک سب سے زیادہ ووٹ بھارتی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی کو موصول ہوئے جن کی تعداد 56 فیصد رہی۔ ان کے بعد فواد خان شائقین کے پسندیدہ ترین فنکار بن گئے اور ان کے ووٹوں کی شرح 12 فیصد رہی۔ شاہ رخ خان کو صرف 1 فیصد ووٹ موصول ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔