سنسر بورڈ نے ’’اے دل ہے مشکل‘‘ سے رنبیر اور ایشوریا کے قابل اعتراض مناظر نکال دیئے

ہدایتکار کرن جوہر نے مناظر کاٹے جانے پر اعتراض کیا جسے رد کردیا گیا۔


ویب ڈیسک October 13, 2016
ہدایتکار کرن جوہر نے مناظر کاٹے جانے پر اعتراض کیا جسے رد کردیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

بھارتی سنسر بورڈ نے ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ''اے دل ہے مشکل'' میں سے رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن کے قابل اعتراض مناظر نکال دیئے۔

بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ''اے دل ہے مشکل'' ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد مشکلات کا شکار ہے کیونکہ فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان نے بھی کام کیا ہے جس کے باعث فلم پر مہاراشٹرا میں پابندی لگنے کا امکان ہے لیکن اب سنسر بورڈ نے فلم سے چند مناظر ہٹادیئے ہیں جس پر ہدایتکار بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سنسربورڈ نے فلم ''اے دل ہے مشکل'' سے رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن کے قابل اعتراض مناظر ہٹادیئے جب کہ فلم کو سنسربورڈ میں سرٹیفکیٹ کے لیے پیش کیے جانے کے موقع پر کرن جوہربھی اجلاس میں موجود تھے جنہو ں نے ہٹائے جانے والے مناظر کوفلم کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے نہ نکالنے کی اپیل کی لیکن اس کے باوجود بورڈ نے مناظر کو ہٹا کرفلم کو اے سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ''اے دل ہے مشکل'' میں رنبیر کپور، فواد خان ، ایشوریا رائے بچن اور انوشکاشرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

مقبول خبریں