خبر ڈرافٹ کرنیوالا چند ماہ بعد پرویز رشید کو وزارت پر بحال کردے گا طاہر القادری

رانا ثنااللہ کو بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں وزارت سے ہٹانے کا ڈرامہ کیاگیا تھا اور پھر بحال کردیا گیا، طاہر القادری


Numainda Express October 30, 2016
طاہر القادری نے کراچی میں مجلس پر ہونیوالی فائرنگ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے فرقہ واریت کوہوا دینے کی سازش قراردیا ہے۔ فوٹو ایکسپریس/فائل

عوامی تحریک سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت کی طرف سے قومی سلامتی کیخلاف خبریں شائع کرانے کے معاملے پراپنے ردعمل میں کہاہے کہ پرویز رشید کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوگا، کارروائی دکھاوا اور دھوکہ ہے، خبر ڈرافٹ کرانیوالاچند ماہ بعد پرویز رشید کو آب زم زم سے پاک صاف کرکے دوبارہ وزارت پربحال کر دے گا۔

طاہر القادری نے کہا کہ رانا ثنااللہ کو بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں وزارت سے ہٹانے کا ڈرامہ کیاگیا تھا اور پھر بحال کردیا گیا، مشاہد اللہ کوبھی فوج کیخلاف ایک انٹرنیشنل نیوزایجنسی کوانتہائی توہین آمیزالزام تراشی پر مبنی سازشی انٹرویو دینے کے بعدوزارت سے ہٹایا گیا تھا جو آج نوازشریف کے ترجمان ہیں۔

سربراہ عوامی تحریک نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ سلامتی پر حملے کرنیوالے ماسٹر مائنڈ کو کٹہرے میں کھڑا کیوں نہیں کیا جاتا۔ طاہر القادری نے کراچی میں مجلس پر ہونیوالی فائرنگ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے فرقہ واریت کوہوا دینے کی سازش قراردیا ہے۔

مقبول خبریں