موٹرسائیکل پر انٹری کی وڈیو دکھانے کے لیے شیخ رشید کو لاکھوں کی پیشکش

دفعہ144کے باوجود موٹر سائیکل پر بیٹھ کر کمیٹی چوک پرانٹری کی وڈیو کے عوض ایک لاکھ 24 ہزار روپے ادائیگی کی پیشکش


Numainda Express November 03, 2016
دو غیر ملکی چینلز نے انھیں وڈیو حاصل کرکے چلانے کے عوض ایک لاکھ24 ہزار روپے اداکرنے کی پیشکش کی ہے، شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیاہے کہ غیرملکی نجی چینلز نے ان کی 28 اکتوبر کو دفعہ144کے باوجود موٹر سائیکل پر بیٹھ کر کمیٹی چوک پرانٹری اور کارکنوں سے خطاب کی وڈیو کے عوض ایک لاکھ 24 ہزار روپے ادائیگی کی پیشکش کی ہے۔

لال حویلی میں پریس کانفر نس میں کمیٹی چوک پر انٹری کے ذکر پر شیخ رشید نے صحافیوں کو بتایاکہ دو غیر ملکی چینلز نے انھیں وڈیو حاصل کرکے چلانے کے عوض ایک لاکھ24 ہزار روپے اداکرنے کی پیشکش کی ہے۔ ایک چینل 88ہزار اوردوسرا 37 ہزارروپے ادا کرے گا۔

مقبول خبریں