میمن فیڈریشن کے انتخابات میں عزیز میمن صدر منتخب ہوگئے

اتحاد فاروق موٹلانی پینل کے دیگر 3 امیدوار بھی کامیاب،اتحاد پینل کا ایک امیدوار جیت سکا.


Staff Reporter December 17, 2012
میمن فیڈریشن کے سالانہ انتخابات کے موقع پر ووٹرزووٹ ڈال رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

آل پاکستان میمن فیڈریشن کے سالانہ انتخابات برائے سال2 201 میں5 نشستوں میں سے4نشستوں پر اتحاد فاروق موٹلانی پینل کے امیدوار، جبکہ ایک نشست پر اتحاد پینل کا امیدوار کامیاب ہوگیا۔

نتائج کے مطابق صدر کے عہدے پر اتحاد موٹلانی پینل کے عبدالعزیز میمن 148 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل اتحاد پینل کے عبدالمجید حاجی محمد نے 137 ووٹ حاصل کیے،سنیئر نائب صدر کے عہدے پراتحاد موٹلانی پینل کے محمد حنیف اسحاق 163ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل اتحاد پینل کے محمد اقبال پاک والا نے 122 ووٹ حاصل کیے،سیکریٹری جنرل کے عہدے پراتحاد موٹلانی پینل کے عبدالغنی سلیمان بھنگڑا 150ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل اتحاد پینل کے محمد عارف عبدالرزاق ڈانگرا نے133ووٹ حاصل کیے۔

03

سینئر جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر اتحاد پینل کے محمد سلیم عبدالستار لاکھانی 144 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل اتحاد فاروق موٹلانی پینل کے محمد عارف جیوا نے143 ووٹ حاصل کیے،جبکہ فائنانس سیکریٹری کے عہدے پر اتحاد موٹلانی پینل کے شعیب غازیانی 167ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل اتحاد پینل کے محمد رفیق ہنگورہ نے137ووٹ حاصل کیے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان میمن فیڈریشن کے سالانہ انتخابات اتوار کو میمن فیڈریشن ہائوس میں منعقد ہوئے،انتخابات کی نگرانی چیف الیکشن کمشنر محمد ابراہیم ممدانی نے کی،انتخابات میں 2پینلز اتحاد پینل اور اتحاد فاروق موٹلانی پینل کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا،انتخابات میں میمن برادری سے تعلق رکھنے والی66جماعتوں کے 296 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں سے 287 رجسٹرڈ ووٹرزنے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

مقبول خبریں