نئی فلم کی کامیابی پر خوش ہوں،عامر خان

نیٹ نیوز  منگل 18 دسمبر 2012
عامر خان کی فلم فلم تلاش کی ریلیز سے پہلے ہی ہاوس فل کے بورڈ لگ گئے تھے۔  فوٹو: فائل

عامر خان کی فلم فلم تلاش کی ریلیز سے پہلے ہی ہاوس فل کے بورڈ لگ گئے تھے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اسٹار عامر خان نے کہا ہے کہ نئی فلم کی کامیابی پر خوش ہوں ۔دوستیاں نبھانابھی آتا ہے ۔

بالی وڈمیں اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کرتا رہوں گا ۔نئی فلم نے باکس آفس پر فلم نے خوب کمال دکھایا۔ اسی کامیابی کو بھرپورانداز میں منانے کے لیے ممبئی میں پارٹی کا اہتمام کیا۔جس میں فلم کے تمام فنکاروں نے شرکت کی۔فلم تلاش کی ریلیز سے پہلے ہی ہاوس فل کے بورڈ لگ گئے تھے اورفلم نے ریلیز کے بعد بھی لوگوں کو مایوس نہیں کیا۔پولیس والے کے کردار میں عامر خان کا انداز سب کو خوب بھایا،جب کہ کرینہ کپور اور رانی کی اداکاری نے بھی خوب کمال دکھایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔