تحریک انصاف کا رجب طیب اردگان سے ملاقات کا ٹائم لینے کیلئے ترک سفیر سے ملنے کا فیصلہ

شاہ محمود قریشی ترک سفیر سے ملاقات کر کے ترک صدر سے ملاقات کا وقت حاصل کریں گے


Numainda Express November 14, 2016
تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کا وقت حاصل کرنے کے لیے پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیرسے ملنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف نے ترک صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے تاہم تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ پارلیمنٹ سے باہر ترک صدر سے ملاقات کریں گے۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی آئندہ ایک دو روز میں پاکستان میں قیام پذیر ترک سفیر سے ملاقات کریں گے اور ترک صدر سے ملاقات کے لیے وقت حاصل کریں گے۔

مقبول خبریں