گوادر میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 9 افراد کی میتیں لاہور پہنچا دی گئیں

گوادر میں بس پر فائرنگ کے نتیجے میں12 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے 9 کا تعلق پنجاب سے تھا


ویب ڈیسک December 25, 2012
گوادر میں بس پر فائرنگ کے نتیجے میں12 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے 9 کا تعلق پنجاب سے تھا۔ فوٹو: آئی این پی

گوادر میں بس پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 9 افراد کی میتیں کراچی سے لاہور پہنچا دی گئیں جہاں سے انہیں آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا ہے۔


ترجمان ایدھی کے مطابق گوادر میں بس پر فائرنگ کے نتیجے میں12 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے 9 کا تعلق پنجاب سے تھا، میتوں کو خصوصی بس کے ذریعے کراچی سے لاہور منتقل کیا گیا، جاں بحق افراد میں سے 4 کا تعلق شیخوپورہ، 3 کا وزیرآباد، ایک گوجرانوالہ اور ایک کا منڈی بہاالدین سے ہے۔


واضح رہے کہ مرنے والے تمام افراد غیرقانونی طور پر گوادر کے راستے ایران جاتے ہوئے نامعلوم ملزموں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

مقبول خبریں