برما میں مسلمانوں کے قتل پر اظہار تشویش نیٹو سپلائی معاہدے پر جلد دستخط دفتر خارجہ

پاکستانی علاقے میںحملوں کامعاملہ افغانستان اورایساف سے اٹھایا ...


Numainda Express July 27, 2012
پاکستان افغانستان میں امن عمل کی حمایت جاری رکھے گاپاکستانی علاقے میںحملوں کامعاملہ افغانستان اورایساف سے اٹھایا ہے. فوٹو اے ایف پی

پاکستان نے کہاہے کہ نیٹوسپلائی کی بحالی پرامریکاکے ساتھ مفاہمت پارلیمانی سفارشات کی روشنی میں کی گئی ہے وفاقی کابینہ امریکااور ایساف سے تعاون کی نئی شرائط سے متعلق مفاہمت کی یادداشت منظورکرچکی ہے جس پرجلد دستخط متوقع ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان معظم علی خان نے جمعرات کوہفتہ وار پریس بریفنگ میںبتایاکہ اس وقت وزارت دفاع کے حوالے سے ایک ہی مفاہمت کی یادداشت ہے امریکی ارکان کانگریس کوخطے کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ہے۔ایک سوال پرانھوںنے کہاکہ پاک امریکا اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے سلسلے میں شیڈول کوابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔انھوںنے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن عمل کی حمایت جاری رکھے گاپاکستانی علاقے میںحملوںکامعاملہ افغانستان اورایساف سے اٹھایا ہے۔

افغان صدرکے الزامات پر انھوںنے کہاکہ پاکستان افغان حکومت اورایساف سے اس معاملے پرسرگرمی سے بات کررہاہے امیدہے وہ اس سلسلے میںدرست اقدامات کریںگے۔ انھوں نے کہا کہ چیئرمین افغان امن کونسل صلاح الدین ربانی جلدپاکستان آئیںگے تاہم ابھی ان کے دورے کی تاریخ کا تعین نہیںکیاگیا۔این این آئی کے مطابق ترجمان نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ امیدہے برما حکومت حالات پر قابو پالے گی نیٹو روٹ پر نیا ایم او یوتیارہوچکا ہے جلددستخط ہوجائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ برطانوی اخبار دی سن کی خبرکاپاک برطانیہ تعلقات سے کوئی لینادینانہیںاخبارکیخلاف مقدمہ کا معاملہ، داخلہ، اطلاعات اور قانون کی وزارتوںکاہے۔انھوںنے کہاکہ افغان صوبے کنڑسے پاکستانی علاقے پرحملے قابل قبول نہیں نیٹو، امریکا اورافغان حکومت کو حملے روکنے چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے